واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔واشنگٹن میں نکلنے والی بڑی احتجاجی ریلی میں یہودیوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ یہ ریلی امریکہ میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی جانب سے نکالی گئی تھی۔ مظاہرین کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔مظاہروں کا اہتمام امریکہ کی دوسری ریاستوں نیویارک، شیکاگو، ڈیربورن، ٹیکساس اور سان فرانسسکو میں بھی کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے