اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہحفاظتی تدابیر اختیارکرتے ہوئے کورونا ویکسین لگوائی جائے،18سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افرادکی ویکسینیشن 3جون سے شروع کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار اسد عمر نے پیر کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 236فی ملین آبادی ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 92فی ملین ہے، اگر بھارت کی کورونا اموات کی شرح آبادی کے تناسب سے وہی ہوتی جو پاکستان کی ہے، تو بھارت میں 2لاکھ اموات کم ہوتیں، اللہ کا شکر ادا کریں، حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے