پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے کرپٹوکرنسی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل کرنسی کا اختیار فیڈرل حکومت کے پاس ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹومائننگ سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مشیربرائے سائنس ایند ٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بڑھتی ہوئی عالمی کرپٹوکرنسی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے دو پن بجلی سے چلنے والے پائلٹ مائننگ فارمز لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔خیبرپختونخوا اسمبلی نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی بنانے کی قرارداد منظوری کے بعد محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سفارشات ارسال کیں اور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے