اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی،بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ رات بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب بلوچستان میں ہمارے سپاہیوں پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہدا کے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔ ان دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی اور ہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے