بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) حکومت میٹرک اور ایف اے، ایف ایس سی امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کریں، پیپروں میں ایک دن کی وقفہ سے طلبہ و طالبات کو تیاری کے لئے وقت ملتا ہے، موجودہ شیڈول میں ہروروز پیپر کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا ان خیالات کا اظہار دسویں اور بارویں جماعت کے طلبہ اور طالبات نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں جتنے بھی امتحانات ہوئے اس میں ایک پیپر کے بعد دوسری جماعت کا پیپر ہوتا رہا جس سے طلبہ اور طالبات کو تیاری کا موقع ملتا مگر اس مرتبہ نہم اور گیارویں کی امتحانات ایک ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے بورڈ حکام نے مسلسل شیڈول تیار کیا ہے اس لئے حکومت شیڈول میں تبدیلی کرکے کرونا کی وجہ سے مطالعہ سے متاثرہ طلبہ کو تیاری کے لئے موقع فراہم کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے