اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) راولپنڈی اوراسلام آباد کے درمیان چلنے والی ڈبل ڈیکرسیاحتی بس سروس بحال ہو گئی۔ ڈبل ڈیکر بس سروس کورونا کے باعث سیاحتی مقامات کی بندش پر بند کردیا گیا تھا۔ڈبل ڈیکر بس راولپنڈی کے علامہ اقبال پارک سے چلتی ہے اور سیاحوں کو اسلام آباد کے تفریحی مقامات کی سیر کراتی ہے۔انتظامیہ کی طرف سے بس میں سفر کے لیے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔ بس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی ہوگی۔ مسافر سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرسکیں گے۔ مسافروں کے لیے دوران سفر ماسک پہنا لازمی ہوگا۔ڈبل ڈیکر بس سروس پی ایچ اے اور ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے۔ سیاحتی بس کا روٹ فیصل مسجد، دامن کوہ، شکرپڑیاں، بلیو ایریا  اور لوک ورثہ پر مشتمل ہے۔سیاح پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ اور نیشنل میوزیم بھی دیکھ سکتے ہیں۔ بس میں 60افراد سوار ہو سکتے ہیں۔ کم عمر بچوں اور خصوصی افراد کیلئے سفرمفت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے