نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) آئی جی پی نے پولیس اسٹیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ضروری ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پی نے تھانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے تفصیل سے آگاہی حاصل کی۔ آئی جی پی نے مال مقدمہ گاڑیوں کا فی الفور لیبارٹری ٹیسٹ کرانے اور ان کی جلد از جلد قانونی طریقہ کار کے مطابق ڈسپوزل کرانے کی بھی ہدایت کی۔ آئی جی پی نے پولیس تھانے ٍکی صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے حکم دیا کہ دو دن کے اندر پولیس تھانے کی حالت بہتر کرکے ان کو رپورٹ بھیجی جائے۔ آئی جی پی نے متعلقہ ڈی ایس پی سرکل کو کیس پراپرٹی ریکارڈ سمیت آج حاضر ہونے کا حکم دیا۔ آئی جی پی نے ڈی پی اوز کو روزانہ ایک پولیس اسٹیشن کا دورہ کرنے کا بھی حکم دیا۔آئی جی پی نے پولیس اسٹیشن کے کنٹرول روم، حوالات اور پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے قائم بیرکس کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر آئی جی پی نے پولیس اہلکاروں کو تھانے میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انصاف کی بروقت فراہمی میں ان کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہیں عوام کو تھانوں کے اندر اچھا ماحول فراہم کرنے اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی بھی ہدایت کی۔۔ آئی جی پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہے اور واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے