گھوٹکی (مانند نیوز ڈیسک) ڈہرکی میں المناک ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے بعد ڈہرکی میں ملت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس کے درمیاں خوفناک تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ بوگیوں کو کاٹ کر اس میں سے مزید4 لاشیں نکال لی گئیں، ڈی سی گھوٹکی کے مطابق بیشتر زخمی مسافر رحیم یارخان کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے10زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 افراد کی میتوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے پنجاب کے مختلف شہروں، راول پنڈی، فیصل آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لودھراں روانہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے