بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدلحمید خان نے محکمہ ما ل کے تما م افسرا ن کو ہدا یت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ریونیو افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کوتحصیل لیول پر فردات کا حصول، درستگی اور دیگر سہولیات مسیر آئیں۔06 ماہ اور 01 سال سے زائد کے ریونیو کورٹ کیسز جلد از جلد حل کو ممکن بنایا جائے۔کمپوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ تمام موضع جات کو جلد شہریوں کے لیے کھولا جائے تمام تحصیداران اس بات کو یقینی بنائیں کہ سروس ڈیلیوری سیٹنر کو تصدیق شدہ ریونیو کاغذات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ یہ ہدا یات انہو ں نے گزشتہ روزریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اجلاس میں محکمہ مال کی ماہ مئی/جون 2021کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو ریونیو سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی۔ کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کی کارکردگی اور آن لائن موضع جات کی کارکردگی اورتفصیل سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا کہ بہت جلد موضع جات کو شہریوں کے لیے آن لائن کر دیا جائے گا جبکہ باقی ماندہ موضع جات کی کمپیوٹرائزیشن کے لیے کام  جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدلحمید خان نے تمام ریونیو افسران کو ریونیو کورٹ کیسز کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے شہریوں کو جلد از جلد ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ 06 ماہ اور 01 سال سے زائد کے کیسز پر خصوصی توجہ اور جلد از جلد حل کی ہدایات جاری کیں۔  میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام طہماس ایوب، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فیاض احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عارف محمود کلیم، تحصیلدار/ نائب تحصیلدار بٹگرام،  ڈسٹرکٹ قانون گو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے