ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) اورکزئی پولیس کی سخت سیکیورٹی میں پولیو مہم جاری جگہ جگہ ناکہ بندیاں سنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ ضلع اورکزئی کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ جاری ہے ضلع بھر میں 415سے زائد پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات ہیں ضلع اورکزئی کے دونوں سرکلز کے ایس ڈی پی اوز پولیو مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان کی سربراہی میں انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی کے حصار میں جاری ہے اس دوران جگہ جگہ ناکہ بندیاں کی گئی ہیں جبکہ سنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ جاری ہے ضلع بھر میں انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ 415سے زائد پولیس افسران و جوانان تعینات کئے گئے ہیں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس افسران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ضلع اورکزئی کے دونوں سرکلز میں پولیو ٹیموں کی نگرانی ایس ڈی پی اوز خود کر رہے ہیں اس موقع پر ڈی پی او نثار احمد خان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیوٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے