سوات (مانند نیوز ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر ٹرمینل امتحانات (STE) جاری ہیں۔طلبا ء اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔ سلطان روم۔ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سوات ریجن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق طلباء کے سمسٹرٹرمینل امتحانات 5جون سے شروع ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ طلباء کو چاہئے کہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں۔اپنے الفاظ میں سوالات کے جوابات دیں۔ انٹرنیٹ، فیسبک، واٹس ایپ اور دیگرتمام ایسے مواد سے بچتے رہیں جو پرچہ حل کرنے میں ناجائزطور پرمعاؤن ہوں۔انہوں نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہاکہ طلباء اپنے مطالعہ کو ترجیح دیں اورچربہ سازی اور نقل سے بچتے رہیں۔یادرہے کہ امتحانی قوانین کے مطابق ممتحن پرچے کو جانچے گا اور اگر ایسے مواد ثابت ہوئے جوپرچہ حل کرنے میں معاؤن رہے تو ایسے طلباء کے خلاف انضباطی کاروائی کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے