سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) والدین نے بچوں کو گرمی کے شدید موسم میں سکول بھجوانے سے انکار کردیا۔والدین نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی تبدیلی بچوں کیلئے خطرناک ہے،گرمی کے شدید موسم میں جبکہ بجلی بھی بار بار بند ہورہی ہے ان حالات میں سکولوں میں بچوں کو بھجوانا ان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے جس کے باعث گذشتہ روز بھی سکولوں میں معمول سے کم تعداد بچوں کی دیکھی گئی،کئی سکولوں میں بچوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کا شکوہ بھی کیا، گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے ہیٹ سٹروک کا خدشہ ظاہر کرتا ہوئے کہا ہے کہ موجودہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ہیٹ سٹروک کے خطرات بڑھ گئے، اگر احتیاط نہ کی گئی تو یہ انسانی زندگیوں کیلئے خطرناک ہوگا جبکہ گرمی کی شدت کی وجہ سے بازاروں میں بھی ہو کا عالم ہے شہر بھر میں بجلی کی بار بار بندش نے عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے