لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے روڈ سیکٹر میں 15میگا ترقیاتی پراجیکٹ لانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت سڑکوں کی تعمیر کیلئے پنجاب حکومت کو 70ارب روپے دے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے روڈ سیکٹر میں 15میگا ترقیاتی پراجیکٹ لانے کا فیصلہ کر لیا، وفاقی حکومت کی جانب سے دو مرحلوں میں پیسے دئیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں تیس ارب، دوسرے مرحلے میں 40ارب روپے دئیے جائیں گے۔میگا منصوبوں میں بہاولپور کو موٹروے سے ملایا جائے گا۔ گوجرانوالہ کو موٹروے ایم ٹو کیساتھ ملایا جائے گا۔  سرگودھا انٹرچینج روڈ کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ میاں چنوں کو عبدالحکیم انٹرچینج کیساتھ ملایاجائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے