سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات مالم جبہ ریزارٹ، چیئر لفٹ اور زپ لائن کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا، مالم جبہ میں سیا حتی سر گرمیاں بحال ہونے پر سیا حوں کی بھیڑ لگ گئی، ذرائع کے مطابق دو مہینے بعد وادی سوات کے سیا حتی مقام ما لم جبہ میں زیرارٹ، چیئر لفٹ اور زپ لائن کو سیا حوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا، ما لم جبہ ریزارٹ کو انٹری فیس نہ لینے کی پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے حکم کے بعد بند کر دیا گیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ 4اپریل کو بند ہونے والا سیا حتی ریزارٹ دوبارہ کھول دیا گیا عدالتی احکامات کے پیش نظر مالم جبہ زیزارٹ کے مالکان لیز پر لی جانے والے زمین میں اپنے حدود کے اندر فیس لے سکتے ہیں جس کے بعد چیئر لفٹ، زپ لائن اور زیزارٹ کو کھول دیا گیا۔ مالم جبہ میں سیا حتی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد سیا حوں کے بھیڑ لگ گئی ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے