ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) چھپری پریمیٸر لیگ موٹرکار کرکٹ ٹورنامنٹ ٹل الیون نے جیت لیا۔ممتاز سماجی شخصيت رنگین وزیر نے ونر ٹیم کو انعام میں موٹرکار دےدی۔میگا فاٸنل میں سابقہ ایم پی اے عتیق الرحمن۔سابقہ ضلعی ناظم ابراہیم بنگش۔سابقہ تحصيل ناظم پیاٶزار۔ہلال احمر کے ایمان ملک۔پشتو کلچر ناٸٹ کے شاکر ذیشان خٹک۔آصف خان سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت۔فاٸنل ٹل الیون اور دورڑی کاہی کلب کے مابین کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ چیف ارگناٸزر رضا وزیر۔نعیم وزیر نے مہمانان گرامی کا شاندار استقبال کیااور مہمانوں کو روایتی پگڑیاں پہناٸی۔فاٸنل میچ دیکھنے کیلٸے تحصيل ٹل۔ضلع کرم۔وزیرستان۔کرک سمیت صوبے کے دیگر شہروں اور اسلام آباد سے ہزاروں کی تعداد میں شاٸقین کرکٹ آٸے تھے۔مہمان خصوصی سابقہ امیدوار قومی اسمبلی حاجی رنگین وزیر نے ونر ٹیم کو موٹرکار جبکہ رنر ٹیم کو موٹرسائيکل انعام میں دیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں اور سی پی ایل کمیٹی میں انعامات کی بارش کردی۔ٹل الیون نے دورڑی الیون کو چھ وکٹ سے ہراکر دوسری بار سی پی ایل موٹرکار اپنے نام کردی۔سنی پٹھان۔حسنین اور جنید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔فاٸنل تقریب سے مہمان خصوصی رنگین وزیر نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ آج چھپری وزیران تحصيل ٹل عوام نے ثابت کردیا کہ ہم پرامن پاکستانی ہیں اور ملک و قوم کیلٸے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔انہوں نے حکومت سے پسماندہ یونین کونسل میں بینادی ضروریات کو پورا کرنے پر زور دیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے