لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بجٹ پنجاب میں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، نئے مالی سال کیلئے 560 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے، ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کیا گیا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25 ارب روپے مختص کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سو فیصد آبادی کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کریں گے، یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام ہماری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا، گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو 25 فیصد خصوصی الاؤنس بھی دیا گیا، اپوزیشن صوبے کے عوام کی ترقی نہیں چا ہتی، اپوزیشن کا اسمبلی میں غیر پارلیمانی رویہ کسی صورت مناسب نہیں تھا، تاریخی اور بہترین بجٹ پر اپوزیشن کے پاس تنقید برائے تنقید کیلئے بھی الفاظ نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے