ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سہیل خان نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد شہریوں کی سرکاری افسران تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ ان کے مسائل و شکایات اور مشکلات کو معلوم کر کے ان کا فوری ازالہ کیاجاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز موضع شولوئی میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد اور ضلع بھر کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقے کے معززین علاقہ نے لوگوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی طور پر اگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کئے جائیں۔اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی سستی اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے مختلف محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دیں اور قانون کی روشنی و میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور درخواست گزاروں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں۔متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات دیتے ہوئے تمام سائلین کو کہا کہ اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کے لیے ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے ہروقت کھلے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل میں دلچسپی لیتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں۔علاقے کے مکینوں نے کھلی کچہری کے انعقاد اور مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سہیل خان اور انتظامیہ افسران کا شکریہ ادا کیا۔  

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے