پشاور (مانند نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے فرائض کا بذات خود جائزہ لیا اور اُن کو ڈیوٹی کے دوران درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔ آئی جی پی مختلف پوائنٹس پرگاڑی سے اُترے اور ٹریفک ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں سے فرداً فرداً ملے اور ان سے انکی ڈیوٹی کی نوعیت، اوقات کار، سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ آئی جی پی نے ٹریفک اہلکاروں کو مستعد اور چوکس پاکر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی جی پی نے کہا کہ ٹریفک اہلکار سڑک پر پوری پولیس فورس کی نمائندگی کرتا ہے اور ٹریفک کسی بھی معاشرے کی قومی نظم وضبط اور تہذیب یافتہ ہونے کی عکاسی کرتی ہے اور ٹریفک اہلکاروں کو یقین دلایا کہ انہیں ڈیوٹی سے متعلق تمام ضروری سہولیات بدرجہ اتم فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ ٹریفک کو رواں دواں رکھ کر ٹریفک پولیس کا صحیح امیج اجاگر کرسکیں۔ آئی جی پی نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ وہ پورے صوبے میں ٹریفک اہلکاروں کے لیے پانی اور جنگل ھیٹ اور باڈی امبریلا کا مناسب انتظام کریں۔آئی جی پی نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران عوام کی بہترین خدمت پولیس کی اولین فرائض میں شامل ہے جبکہ جوانوں کو درپیش مسائل کا حل ہمارا فرض بنتا ہے اور یقین دلایا کہ ٹریفک پولیس کو درپیش مسائل و مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے