اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کی درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخابات کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں دوبارہ انتخاب کے حوالے سے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی)اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس ضمن میں دونوں فر یقوں کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔