پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس نے دوران ناکہ بندی بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی دہشت گردی کا منصو بہ نا کام بنا دی ملزم گرفتارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیاں جاری ہیں شاد علی خان ایس ایچ او پبی نے پولیس نفری کے ہمراہ تاروجبہ کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔ مشکوک افراد اور گاڑیون کی چیکنگ کی جا رہی تھی موٹر کار نمبری 7871/LF کو شک کی بناء پر روکا گیا۔تلاشی لینے پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیااسلحہ میں 04 کلاشنکوف ،13 عدد پستول کلاشنکوف نما،03 عددرائفل،60 عدد میگزین اور 2320 عدد مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں ملزم نواب علی ساکن پشاور گرفتار۔مقدمہ درج کرکے ملزم کو تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے