بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈ کے زیر اہتمام شخصیت کی ترقی اور معاشرتی استحکام کے موضو ع پر طلبا ء کیلئے دوروزہ سیمینارکا انعقاد کیا گیا آکسفورڈکالج بٹ خیلہ میں ہونے والے سیمینار کے گیسٹ سپیکر یو نیورسٹی آف ملاکنڈ کے شعبہ سوشیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر وسیم خان تھے جبکہ مہمان خصو صی اسٹنٹ کمشنر آفتاب عالم تھے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوید خان اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق بھی اس موقع پر موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ شخصیت کی ترقی اور معاشرتی استحکام دونوں لازم وملزوم ہے کیو نکہ جدید ترقی یافتہ سوسائٹی کا تمام تر انحصار انفرادی ترقی و کردار سازی پر ہے کوئی بھی فرد اپنے پورے معاشرے کا عکاس ہو تا ہے اور افراد ہی مل کر سوسائٹی بناتے ہیں جب افراد کا کردار جتنا مثبت اور تعمیری ہو گامعاشرہ بھی اتنا مضبوط اور طاقتور ہو گامقررین نے کہا کہ اسی اہمیت کے پیش نظر جدید تعلیم وتر بیت میں شخصی اخلاق وکردارسازی پر خا ص توجہ دی جاتی ہے انھوں والدین اساتذہ اور علما کرام پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کریں سیمینار میں شریک طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے جبکہ مہمانوں کویادگاری شیلڈز دی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے