ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ھائی کورٹ کے احکامات پر سیشن کورٹ ملاکنڈ میں ہفتہ صفائی مہم کا اغاز کیا گیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملاکنڈ محمد اقبال خان کی قیادت میں احاطہ عدالت اور مین روڈ پر اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان،اے ڈی سی انوارلحق،اور ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے صدر آفتاب عالم،اے ڈی ایف او واصل خان،سپرڈنٹ عابد نواز خان،سمیت عدالتی عملے نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شر کا ء نے بینر ز اٹھا رکھے تھے ۔جس پر صفائی اور جنگلات اہمیت بارے نعرے درج تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اقبال نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ماحول کو صاف ستھر ا رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔