پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے چمکنی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کرنے والے گرفتار مرکزی ملزم نے انکشاف کیا کہ بیوی کے طلاق لینے پر ان 7 افراد کو قتل کیا۔اس حوالے سے سی سی پی او پشاور عباس احسن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دن قبل قتل کا المناک واقعہ پیش آیا تھا، واردات کی جدید خطوط پر تفتیش کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی ملزم کا نام ابراہیم ہے، قاتل کی بیوی نے اس سے طلاق لی تھی۔سی سی پی او پشاور نے مزید بتایا کہ ملزم کے مطابق بیوی نے دھوکے سے طلاق لی تھی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قاتل کو بیوی کی طلاق کا رنج تھا، سفاک قاتل نے اپنے 3 بچوں کو بھی قتل کر دیا، ملزم اس کیس میں مدعی بھی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے