کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کا بزدلانہ وار، بارودی سرنگ دھماکے میں ایف سی کا جوان کفایت اللہ شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ہوشاب کے قریب شپک کے مقام پر بارودی سرنگ بچھا رکھی تھی جس سے واٹر باؤزر ٹکرا گیا، دھماکے میں ایف سی کا جوان کفایت اللہ شہید ہوگیا۔ سپاہی کفایت اللہ کا تعلق سبی کے علاقے سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے بزدلانہ حملے فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے