پشاور (مانند نیوز ڈیسک) رکن صوبائی اسمبلی مردان عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ ُدکھی انسانیت کی بے لوث خدمت حقیقی معنوں میں عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور یہ خدمت انجام دینے والے مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس پرآشوب دور میں یتیم اور لاچار بچوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار  انہوں نے جی پی ایس ون منگاہ مردان میں  زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام یتیم ولاچار بچوں میں تعلیمی پیکج تقسیم  کرتے ہو ئے کیا، تقریب سے  زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئر مین محمد پرویز،سیار احمد ہمدرد،قیوم خان، اکبر خان،مراد خان،مستجاب خان، جی پی ایس منگاہ کے ہیڈ ٹیچر خالد کمال،زوالکفل،سابق ناظم گوہر خان اور دیگر نے خطاب کیا،عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ اسلام نے یتیم کی مدد اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے، ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کرنی ہوگی جس میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان سماجی میدان میں بہت بڑا کام کر رہی ہے اس دور میں یتیم اور لاچار بچوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں اور جو لوگ یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سماجی تنظیمیں سماجی شعبے میں اچھا کردار اداکررہی ہیں مخیر حضرات زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی جیسے اداروں کے ساتھ تعاون کرکے یتیم و لاچار بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کریں۔ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئر مین محمد پرویز نے ادارے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہو ئے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی ضلع مردان میں واحد اور منفرد ادارہ ہے جومختلف صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے بنیادی سہولیات یتیم و لاچار بچوں کو گھروں پر فراہم کر رہا ہے۔ ہمارا ادارہ یتیم و لاچار بچوں کو سالانہ بنیاد پر جو سہولیات فراہم کر رہا ہے اُن میں دیگر سہولیات کے علاوہ تعلیمی پیکج فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے