واشنگٹن،دمشق (مانند نیوز ڈیسک) امریکہ کی جانب سے عراق اور شام کی سرحد پر فضائی حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔پینٹاگون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عراق اور شام میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی پشت پناہی میں سرگرم ملیشیا کے ٹھکانوں سے عراق میں امریکی فوجیوں اور اڈوں پر ڈرون حملے کیے جارہے تھے۔ تاہم پینٹاگون کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے شام کی انسانی حقوق کی تنظیم آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے حوالے سے بتایا کہ شام پر کیے گئے امریکی حملوں میں 17 ایران نواز جنگجو مارے گئے ہیں۔شام کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ان حملوں میں ہتھیاروں سے لیس تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں پاپولر موبلائزیشن فورسز کے کم از کم 17 جنگجو مارے گئے۔پینٹاگون کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے حکم پر ایران کی حمایت یافتہ ملیثیا کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور تنظیم کے آپریشنل اور ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے والے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ترجمان پینٹاگون کے مطابق عراق اور شام میں تعینات امریکی فوجیوں پر ایران کی پشت پناہی میں سرگرم ملیشیا کی جانب سے ڈرون حملوں کے جواب میں ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے