بنوں (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری ہے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1کے سامنے نیو ٹرائیبل سٹڈی ہاسٹل کی عمارت کو مسمار کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر بنوں ڈاکٹر طیب حیات کی نگرانی میں ٹی ایم اے بنوں کے چیف لینڈ انسپکٹر ملک سلیم خان ودیگر اہلکاروں کی موجودگی میں کروڑوں روپے کی بلڈنگ کو گرایا گیا اسسٹنٹ کمشنر بنوں ڈاکٹر طیب حیات نے میڈیا کے نمائندوں کو اپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ جائے سفید اور ٹی ایم اے کی پراپرٹی تھی جسے غیر قانونی طور پر اپنے نام کرکے خریدا گیا اور اپنے نام کیا گیا سرکاری پراپرٹی قانون کے مطابق بیچی نہیں جاسکتی ہے اسے باقاعدہنیلام کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں بار بار نوٹس دیئے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ بنوں کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے باقاعدہ ٹیم ورک کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کام کررہی ہے قبضوں یوجہ سے شہر کی خوبصورتی اور سیوریج کا نظام متاثر تھا اب باقاعدہ منصوبہ بندی کے ذریعے بنوں شہر کا نقشہ تبدیل کیا جارہا ہے اور اپریشن بلا امتیاز جاری رہیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے