اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ”کامیاب پاکستان“پروگرام فوری شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہفتہ کووفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں معاون خصوصی عثمان ڈار، قومی بینک کے سربراہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاؤسنگ منصوبے، سکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضوں کو کامیاب پاکستان کے بینر تلے لایا جائے گا جبکہ ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات کو بھی کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے اربوں روپے کا بجٹ مختص کر دیا ہے اور 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا، حکومت ہر خاندان میں سے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی، منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو لو کاسٹ ہاؤسنگ سکیم میں شامل کیا جائیگا، مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے ہوگا، وزیراعظم نے ملک گیر سطح پر عوامی فلاح کے اقدامات کی ہدایت کی ہے، نوجوانوں اور کسانوں کے ساتھ ساتھ ہر پاکستانی منصوبے سے براہ راست فائدہ اٹھا سکے گا، وزیر خزانہ سے مشاورت مکمل کر لی، پروگرام چند دنوں میں لانچ کر دیا جائیگا۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ نچلے طبقے کے 40 لاکھ خاندان کو کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کریں گے، کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے مالی مدد دیں گے، صوبوں کے عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں شامل کیا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے