چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) ادینزئی،سوئی گیس کی مین پا ئپ لائن سے فیکٹری کو غیر قانونی کنکشن،گیس چوری کا منصوبہ ناکام،مقامی عوام کا فیکٹری سیل کر نے کا مطالبہ۔علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔2دن گیس سپلائی بند تھا۔ ادینزئی کے علاقہ گل آباد میں بائی پاس کے نزدیک سوئی گیس چوری کا انوکھا واقعہ۔گیس کی مین ٹرا نسمیشن لائن سے جپس فیکٹری کو غیر قانونی کنکشن دیا جارہاتھا۔فیکٹر ی مالک نے مین ٹر انسمیشن لا ئن کو بھی فنکچر کر دیا۔مگر گیس چوری کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔مین ٹر انسمیشن لا ئن کے لیے 7فٹ کدائی کی گئی۔گیس لیک کی وجہ سے دو دن گیس سپلا ئی بھی بند کی گئی۔پو لیس رپورٹ کیمطابق فیکٹر مالک قمرضیا کا یہ عمل نہ صرف سوئی گیس کے لیے بھاری نقصان کا سبب ہے۔بلکہ علاقائی امن وامان کے لیے غیر معمولی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔اوچ پو لیس نے فیکٹری کے مالک قمرضیاولد قمر گل سکنہ شوال کورونہ تحصیل ضلع کرک کے خلاف ایف آئی ار نمبر 139زیر دفعہ Ppc462B  /154کے تحت مقدمہ درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی۔مقامی عوام نے میڈیا کو بتا یاکہ فیکٹری کو فوری سیل کیا جائے۔مزکورہ واقعہ نے محکمہ گیس کی ناقص کارکردگی کا فول بھی کھول دیاہے۔ انتظامیہ تا حال فیکٹری کو سیل نہیں کیا۔        

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے