لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم کر دی، افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔ رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی۔انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے جذبے اور نئے عزم کے ساتھ نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔