چارسدہ (مانند نیوز ڈیسک) چارسدہ جوڈیشنل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ سے ایک بہن جاں بحق اوردوسری شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سلمان ساکن سرڈھیری چارسدہ کی اپنی بیوی مسما الف کے ساتھ ایک سال سے اختلافات اور خفگی چلی آرہی تھی اور وہ اپنی میکے بیٹھی ہوئی تھی اور اس سلسلے میں عدالت تاریخ پیشی کیلئے اپنی بہن   کے ہمراہ چارسدہ جوڈیشنل کمپلیکس آئی ہوئی تھی تاریخ پیشی کے بعد جونہی دونوں بہنیں گیٹ نمبر 5 پر باہر نکل رہی تھی سامنے سے مسما ۃالف کے شوہر سلمان نے فائرنگ شروع کی جس سے ان کی بیوی جاں بحق اور سالی شدید زخمی ہو گئی جن کو، فوری طورپر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا موقع پر موجود پولیس انچارج نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر فائرنگ کا واقعہ ہوا تھا جن میں دو بھائی اور ایک ان کا دوست قتل ہوا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے