تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ شیرگڑھ پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی، 02 فریقین کو بڑے خونی تصادم سے بچا لیا گیا۔تھانہ شیر گڑھ کی حدود محمدعلی کلے میں دوفریقین نے بچوں کی لڑائی پر ایکدوسرے پر فائرنگ شروع کی۔شیرگڑھ پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ارشد خان ہمرا نفری پولیس نیفوراً موقع واردات پر پہنچ کر فریقین کو گھیرے میں لیا اور موقع پر موجوددونوں فریقین کے 05 افرادکو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان میں فیصل، عدنان، ابرار، یاسین ساکنان محمدعلی کلے اوراعزازسکنہ عمرزئی ضلع چارسدہ شامل ہیں جنکے قبضے سے مجموعی طورپر03 کلاشنکوف، 01 بندوق،01 پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کیاگیا۔گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوکرمزیدتفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے