نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) پولیس کا تھانہ جلوزئی کے حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔02 اشتہاری اور 15مشتبہ افراد گرفتار۔اسلحہ برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے جاری کردہ احکامات پر نوشہرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔روشن زیب خان DSP پبی کی سربراہی  میں ہدایت خان SHO جلوزئی نے  بمعہ نفری مہاجر بازار اور گرد نواح میں سماج دُشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 35 گھروں کو بذریعہ لیڈیز پولیس چیک کرکے اقدام قتل کے اشتہاری سمیت 02  اشتہاریوں اور 15مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔جرائم کے روک تھام کیلئیکاروائی انسدادی کی خاطر 10 افراد کو بھی دھر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 01 کلاشنکوف،ایک رائفل اور 03 پستول برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ جلوزئی منتقل کر دیا گیا ہے۔  جدید ٹیکنالوجی VVSسسٹم کے زریعے 46 گاڑیوں کو جبکہ CRVSسسٹم کے ذریعے60 افراد کی ویریفیکشن کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے