اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، موسم خوشگوارہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے شروع ہونے والی بارشوں کا یہ سلسلہ پیر تک ملک کے دوسرے حصوں میں پھیل جائیگا۔ اس سلسلے کے تحت خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اب تک سب سے زیادہ بارش حافظ آباد میں 63 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اگلے ہفتے سے بارشوں کی شدت میں تیزی آئیگی۔کراچی سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 جولائی سے بارشیں متوقع ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے