لاہور،پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوااور پنجاب میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات  شروع ہو گئے۔لاہور سمیت دیگربورڈز کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے، حکام کی جانب سے امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات دیئے گئے جبکہ امتحانی مرکز میں ایک کلاس میں 130 طالب علم ہی بیٹھ سکیں گے۔امتحانات کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤکی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں پشاور سمیت تمام بورڈ ز کے امتحانات شروع ہو گئے۔دوسری جانب امتحانی مرکز آنے والے طالب علموں میں سے کچھ فزیکل امتحان پر نالاں ہیں جبکہ زیادہ تر طالب علم خوش دکھائی دیئے کہ ان کا نیا سال جلد شروع ہو سکے گا۔امتحانی مرکز آنے والے والدین بھی امتحانات لینے کے حکومتی فیصلے پر مطمئن دکھائی دیئے۔حکام کی جانب سے امتحانی مراکز کے لیے سخت احکامات جاری کئے گئے ہ، جن کے تحت امتحانی مرکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہو گی، کلاس روم میں 130 طالب علم ہی امتحان دے سکیں گے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے