بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ یوتھ آفیئر ملاکنڈ کے زیراہتمام مستحق نو جوانوں کیلئے مختلف ٹیکنیکل کورس مکمل ہوگئے برائیٹ فیوچر اکیڈمی کے تعاون سے الیکٹریشن کوانٹٹی سروے اور آٹو کیڈکے تین ماہ کے ڈپلومہ کورسوں میں نادار وضرورتمند طلبا وطالبات نے حصہ لیا کورسز کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کے کانفر نس روم میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اکاؤنٹ آفیسرفضل جبار تھے مہمان خصو صی اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک طارق شہزاد نے شرکاء میں سر  ٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ محکمہ کی جانب سے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ دی گئیں اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ نئی نسل اور نوجوان ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہیں انھیں دور حاضر کے چیلنجز کے مقابلے کیلئے تیار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں حکومتی ادارے مختلف اقدامات کر رہے ہیں نو جوانوں کو ان سہولتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے