بنوں (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی ضلع بنوں کے زیر اہتمام ککی میں ایک بڑا شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں روح نیاز قریشی نے اپنے خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیاپروگرام کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی ضلع بنوں کے نائب امیر حاجی اختر علی شاہ،جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے نائب صدرڈاکٹر عبدالرؤف قریشی تھے پروگرام میں جماعت اسلامی یوتھ ضلع بنوں کے جنرل سیکرٹری انعام جی،حافظ گل باز اسرار قریشی،حلقہ پی کے 88یوتھ کے صدر اعجاز خان کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اس وقت ملک میں واحد جماعت جماعت اسلامی ہے جو میراثی جماعت یا پارٹی نہیں ہے باقی تمام پارٹیاں میراثی اور خاندانی ہیں مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی اپنی خدمت جاری رکھی ہوئی ہے ایسے حالات میں جہاں آج ہر طرف نفسہ نفسی ہے جماعت اسلامی قوم کی خدمت میں مصروف ہے جماعت اسلامی کا واحد مقصد عوام کی خدمت اور خدا کی رضا حاصل کرنا ہے جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس میں عہدوں کا کوئی لالچ نہیں ہے جماعت اسلامی نے آئین پاکستان کی سمت ٹھیک کرنے کے لیے جو خدمت کی اس پر ہمیں فخر ہے جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو اقتدار کے بغیر بھی عوام کے مسائل حل کرتی رہی ہے۔