راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کیپٹن سمیت 2جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کے علاقے زیوا میں سرچ آپریشن کیا جہاں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرایا جا رہا ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوانوں میں 25سالہ کیپٹن باسط اور 22سالہ سپاہی حضرت بلال شامل ہیں۔ کیپٹن باسط ہری پور جبکہ سپاہی حضرت بلال اورکزئی کا رہنے والا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے