پشاور (مانند نیوز ڈیسک) عالمی یوم آبادی کے حوالے سے رہنماء فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد ہوا سیمینار میں صحافیوں، سوشل ورکرز، محکمہ سوشل ویلفیئر اور بہبود آبادی کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی سیمینار سے رہنماء فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے پروگرام منیجر سہیل اقبال کاکا خیل،مردان پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ریاض مایار، ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل کی چیئرپرسن نصرت آراء،سینئر صحافی ہدایت الرحمان ہوتی، اجمل شاہ یوسفزئی،عامر فدا ایڈوکیٹ، شاہد خان،حسن حساس اور صاعقہ عثمان نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اگر آبادی کے عفریت کو نہ روکا گیا تو مستقبل میں ہمیں ان گنت مسائل کا سامنا ہوسکتاہے دنیا میں ان قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے اپنی آبادی کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ہے انہوں نے کہا کہ آبادی کی منصوبہ بندی کے حوالے سے میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس حوالے سے میڈیا کے ذریعے ہی لوگوں میں شعور اجاگر کیا جاسکتا ہے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی ادارے آگے آئیں اوربڑھتی آبادی کی منصوبہ بندی میں اپنا کردار ادا کریں قبل ازیں رہنماء فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے پروگرام سہیل کاکا خیل نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے ان میں بڑھتی ہوئی آبادی کا مسئلہ سرفہرست ہے اگر بڑھتی ہوئی آباد ی کے سامنے بند نہ باندھا گیا تو ہمارے وسائل ختم ہوجائیں گے اور قوم مسائل کے گرداب میں پھنس جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے