اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سرکاری افسر پر20سالہ لڑکی کی جانب سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے کے الزام پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے گریڈ17کے افسررانا ا سہیل اختر کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ لڑکی کی جانب سے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افسر نے اسے نوکری دلوانے کے بہانے کوہاٹ سے بلوایا اور این سی آرسی کے ہاسٹل میں لے جاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار افسر رانا سہیل اختر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور سیکشن آفیسر تعینات ہیں۔ متاثرہ لڑکی کی عمر 20سال ہے اوراس کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔ گذشتہ رات ہی متاثرہ خاتون نے این اے آرسی کے ہاسٹل سے نکلنے کے بعد 15پر کال کی جس پر پولیس اور لیڈی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کو دارالامان منتقل کیا۔ متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کر لی گئی  جبکہ پولیس نے رانا سہیل اختر کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے