چکدرہ(مانند نیوز)ادینزئی دیرلوئرقومی وطن پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری مرزاباچاانتقال کرگئے۔مرحوم دل کے عارضے میں مبتلاتھے۔اور پشاور میں کئی ماہ سے زیر علاج تھے۔تفصیلات کیمطابق قومی وطن پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری مرزاباچہ گزشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب آحمد خان شیرپاو ،صوبائی چئیرمین سکندرشیرپاو،مرکزی جنرل سیکرٹری انیسہ زیب طاہرخیلی،صوبائی انفارمیشن سیکرٹری اسد آفریدی کا مرزاباچہ کی وفات پردکھ اور آفسوس کا اظہار۔پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔
مرحوم گزشتہ کئی ماہ سے پشاور میں علیل تھے اور پشاور میں زیرعلاج تھے۔۔قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب آحمد خان شیرپاو نے مرزاباچہ کی وفات پردکھ اور آفسوس کا اظہار کرتےہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ مرزاباچا نہایت مخلص شخصیت اور عوام دوست سیاسی کارکن تھے۔پارٹی کاقیمتی اثاثہ تھے۔اور ان کی کمی ہمشہ محسوس کی جاتی رہے گی ۔مرزاباچا 2018الیکشن میں ادینزئی کے حلقہ پی کے 14سے قومی وطن پارٹی کے امیداوراتھے۔مرحوم ادینزئی قومی جرگہ فعال اور متحرک رکن تھے۔مرحوم کوٹی باچہ ، یاسین باچہ کا بھائی،نوید شاہ کا چچاجبکہ شاہ فہد اور دانش مرزا کے والد تھے۔مرحوم کی فاتحہ خوانی گل آباد ادینزئی میں جاری ہے۔