اپرکوہستان (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے اپرکوہستان حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان کے ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ روز ہونے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی اور کہا ہے کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں،مکمل ہونے پر جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی کمپنی کی بس کوصبح 7 بجکر 15 منٹ پرحادثہ پیش آیا، بس سی جی جی سی کمپنی کے ملازمین کو برسین کیمپ سے کام کی جگہ لے جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں 9 چینی باشندے 2 ایف سی اہلکار اور 2 مقامی افراد جاں بحق ہوئے اور واقعہ میں میں 27 غیر ملکیوں سمیت 28 افراد زخمی بھی ہوئے، فرانزک ٹیموں، ایجنسیوں اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے