پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ رسالپور پولیس نے 05 دن قبل نقب لگا کر دوکان سے قمیتی موبائیلز چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کا اعتراف جرم۔مالمسروقہ برآمد05 دن قبل نیاز ولی ساکن قاضی کلے نے پولیس کو رپورٹ درج کی رشکئی پھاٹک کیساتھ اسکی موبائیل کی دوکان ہے۔شام کو وہ دوکان بند کرکے گھر چلا گیا۔صبح آکر دیکھا تو نامعلوم چور نقب لگا کر 37 عدد موبائیلز،موبائیل بیٹریاں اور چارجر چوری کرکے لے گئے تھے۔وقاص رفیق ASP کینٹ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سرتاج خان ایس ایچ او رسالپور کو ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے کرائم سین یونٹ کو بلوا کر موقع سے شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔شواہد اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان اشرف ولد غنی خان اور صمد ولد ظاہر ساکن رشکئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اگل دیا۔نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے