بنوں (مانند نیوز ڈیسک) ٹرانسپورٹروں کے مسائل کا تدارک اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کی اولین ذمہ داری ہے شمالی وزیرستان میں ٹرانسپورٹروں کی جتنی تکلیفات ہیں ضلعی انتظامیہ دور کرائیں گی موجودہ حکومت عوام دشمن نہیں بلکہ عوام دوست حکومت ہے ملک میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ نہ چلے تو ملکی ترقی کا پہیہ بھی رک جائے گا ان خیالات کا اظہار شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے پتسی اڈہ کے مقام پر شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کی انتظامیہ وفد کا آل گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے دفتر کے افتتاح کے موقع پرآل گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کیا ضلعی انتظامیہ کے نمائندہ وفد میں خورشید آفریدی,محرر خالد محمود,واپڈا کے شفقت داوڑ, وقار و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر آل گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے صدر ملک نور علی خان و دیگر نے خورشید آفریدی کاوالہانہ استقبال کیا اور ان کو ہار اور روایتی پگڑی بھی پہنائی جس پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندہ وفد نے آل گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک نور علی خان ودیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر صدر ملک نور علی خان اور جنرل سیکرٹری سعید اللہ وزیر و دیگر نے کہاکہ اس وقت ٹرانسپورٹرز کو کئی مشکلات کا سامنا ہے ان کے مسائل کے حل کا ازالہ اگر حکومت نے نہ کیا تو مشکلات کم نہیں بلکہ بڑھیں گی اُنہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ضلعی انتظامیہ ہمارا ہر جائز مسئلہ حل کرے گی اور آپریشن ضرب عضب میں ہماری جتنی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان ان کا معاوضہ بھی دلوائے گی۔