برلن (مانند نیوز ڈیسک) مغربی جرمنی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 6 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی جرمنی میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے جب کہ سیلابی صورتحال کے باعث کئی گھر بھی منہدم ہوگئے۔جرمن پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ گھروں کی چھتوں پر اب بھی متعدد افراد موجود ہیں جنہیں ریسکیو کرنا باقی ہے، مواصلاتی اور سڑکوں کا نظام مکمل درہم برہم ہے جب کہ سیلاب کی وجہ سے متعدد دیہاتوں کا رابطہ شہروں سے منقطع ہوگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے