ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ لیوی نے گھر پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں چرس برآمدکرلی، چھاپہ اسسٹنٹ کمشنر اور صوبیدار میجر کی نگرانی میں مارا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ خان نے لیوی پوسٹ بٹ خیلہ اے اے سی معظم بنگش اور صوبیدار میجر سمیع باچا کے ہمراہ پکڑے جانے والے چرس اور گرفتار ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات لیوی اہلکاروں کو اطلاع ملی کہ غریب اباد بٹ خیلہ کے ایک گھر میں بھاری مقدار میں چرس موجود ہے، جس پر انہوں نے لیوی کی نفری اور دو لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ گھرپر چھاپہ مار کر فریج میں رکھے گئے 11 ہزار 248 گرام چرس برآمد کرکے ملزم محمد سردار ولد محمد نزیر ساکنہ بٹ خیلہ کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ 9DKPcnsA کے تحت مقدمہ درج کرلیا، انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے بٹ خیلہ میں چارج سنبھال لیا ہے تو ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے ہدایات پر انہوں نے اب تک 25 کلو سے زیادہ چرس، ہیروئن اورآئس برامد کرکے ایک درجن سے زیادہ ملزمان کو گرفتار کرلئے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف ان کی کاروائی اس وقت تک جاری رہیگی جب تک ملاکنڈ کو مکمل طور پر ڈرگ فری ضلع نہیں بناتے، انہوں نے کہا کہ منشیات فروش توبہ تائب ہوجائے یا ضلع چھوڑ دیں، ملاکنڈ انتظامیہ میں منشیات کے حوالے سے زیرو فیصد برداشت نہیں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے