لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی گروہ کو لاقانونیت یا دہشت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، قانون کی عمل داری کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے سرغنہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کا قابل فخر کارنامہ ہے۔سفاک قاتل کو مقابلے میں جہنم واصل کرنے والے افسر اور اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔ قوم کو سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ معصوم لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے درندے کا مقابلے میں عبرتناک انجام جرائم پیشہ عناصر کے لئے واضح پیغام ہے کہ ایسے ہر گینگ کا قلع قمع کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی عمل داری کے لئے آخری حد تک جائیں گے، سی ٹی ڈی و پنجاب پولیس کو بڑی کامیابی پر شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے