اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) موسلادھار بارش سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے چھتوں سے داخل ہونے والے پانی سے قیمتی املاک کا نقصان ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بارشی پانی چھت سے داخل ہوا جس سے قیمتی سیلنگ مکمل طور پر ناکارہ ہوگئی، پانی سے امیگریشن سمیت دیگر کاؤنٹرز میں نصب کمپیوٹرز، پرنٹرز اور دیگر الیکٹرونکس آلات ناکارہ ہوگئے، ائیرپورٹ پر موجود عملے اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ائیرپورٹ پر نکاسی آب کا ناقص نظام ہونے سے ہر سال مون سون میں بارشی پانی چھت سے داخل ہوتا ہے جس سے املاک کو نقصان پہنچتا ہے مگر اس کا کوئی حل نہیں کیا جاتا۔ادھر جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش اور شہری علاقوں میں نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے رنیال سمیت متعدد علاقوں میں بارشی پانی جمع ہے جس سے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب راولپنڈی اسلام آباد میں بادل خوب برسے، موسلادھار بارش سے شہری علاقوں میں تین فٹ تک پانی جمع ہوا جس سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا رہا، شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں، مارکیٹوں سے پانی نکالتے رہے، ترجمان واسا نے کہا کہ بارش سے متاثرہ علاقہ واسا کی حدود میں نہیں آتا اس کے باوجود واسا کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر پانی کی نکاسی کررہی ہیں، ہیوی مشینری کی مدد سے علاقے سے پانی نکالا جارہا ہے، جس کو جلد کلئیر کردیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے