اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آلودگی کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کو سرسبز بنانا ہوگا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں 10 بلین ٹری شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ملک کے جنگلات کا احاطہ بڑھانے کے لیے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ دیگر علاقائی ممالک کے مقابلے میں ہمارے جنگلات کا احاطہ بہت کم ہے کیونکہ ماضی میں اس معاملے کو نظرانداز کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گلوبل وارمنگ سے لڑنے اور آلودگی کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کو سرسبز بنانا ہوگا،گلوبل وارمنگ سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اگلے تین ہفتوں کے دوران ہر فرد کم از کم ایک پودا لگائے تو بہت بڑا انقلاب آئے گا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ شہروں میں خالی جگہوں پر پودے لگانے کو یقینی بنائیں،انگریزوں نے بھی یہاں جنگل بنائے تھے حالانکہ وہ باہر سے آئے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ دس ارب درختوں کے سونامی منصوبے کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کے منصوبے کی پوری دنیا میں وسیع پیمانے پر تعریف کی گئی، برسات کی پلانٹیشن مہم لانچ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب ایک سرکردہ ملک کے طور پر تسلیم کیا گیاجو کاربن کے اخراج کو ریورس کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے