پشاور (مانند نیوز ڈیسک) کررونا ویکسینیشن کے حوالے سے خیبر پختونخواکے سرکاری اسپتالوں میں جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے۔ایک میڈیا رپورٹ  کے مطابق خیبر پختون خوا میں بغیر ویکسینیشن سرکاری اسپتالوں میں اندراج سے متعلق ایک اسکینڈل سامنے آ گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت پختون خوا کے 17 اضلاع کے اسپتالوں میں جعل سازی کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ فراہم کردہ ویکسینز کے مقابلے میں اسپتالوں میں لوگوں کا اندراج زیادہ کیا گیا، یعنی سرکاری اسپتالوں کو اتنی ویکسینز فراہم نہیں کی گئیں جتنے کہ ویکسینیٹڈ لوگوں کا اندارج ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق لوگوں نے ویکسین لگائے بغیر ہی نادرا سے سرٹیفکیٹ حاصل کیے، لوگ اب بھی ویکسین لگوانے سے گریز کر رہے ہیں تاہم ضرورت کی وجہ سے جعل سازی سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں ضلع مردان میں انکوائری مکمل کر لی گئی ہے، مردان کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے خلاف کارروائی بھی کی جا چکی ہے، دیگر اضلاع میں بھی چھان بین کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اوز کو شکایات کی چھان بین کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، بغیر ویکسین لگوائے کرونا سرٹیفکیٹ فراہم کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے